یوم ہماچل کے موقع پر ریاست کے عوام سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر ٹھاکر نے کہا کہ حکومت کے وقت پر کیےگئے مناسب فیصلوں اور موثر اقدامات کے نتیجے میں ریاست میں کورونا کی وبا کو پھیلنے سے روکنے میں ہم کافی حد تک کامیاب ہوئے ہیں۔
کووڈ-19پازیٹو لوگوں کی تعداد 33سے گھٹ کر 16رہ گئی ہے۔اس کےلئے ریاست کے سبھی لوگ مبارکباد کے حق دار ہیں،جنہوں نے حکومت کی ہدایات پر عمل کرتے ہئوے گھروں میں رہکر اس لڑائی کو لڑنے میں بھرپور تعاون کیا ہے۔
وزیراعلی نے کہاکہ آج پوری دنیا کورونا وائرس کی وبا کا سامنا کررہی ہے۔وزیراعظم نریندرمودی نے اس انفیکشن کو روکنے کے لئے وقت پر مناسب اور مضبوط فیصلہ کیا۔وزیراعظم نے اب تین مئی تک لاک ڈاؤن کا اعلان کیا ہے،جو قابل ستائش ہے۔اس وبا پر کنٹرول کرنےکےلئے حکومت نے موثر اقدامات کئے ہیں۔میں خود ہرروز حالات کا جائزہ لے رہا ہوں۔حکومت نے لوگوں کی سہولت کےلئے اسٹیٹ کنٹرول روم،ضلع کنٹروم روم اور ہیلپ لائن نمبر قائم کئے ہیں۔