اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

ہماچل پردیش: کنگنا راناوت کی سکیورٹی میں اضافہ

ہماچل پردیش کے وزیر اعلی جئے رام ٹھاکر نے کہا کہ 'کنگنا راناؤت کی بہن نے کنگنا کی حفاظت بڑھانے کا مطالبہ کیا تھا جس کے بعد حکومت نے یہ فیصلہ لیا ہے۔

kangna
kangna

By

Published : Sep 6, 2020, 10:01 PM IST

کنگنا راناؤت نے ٹویٹر پر شیوسینا کے ترجمان اور راجیہ سبھا رکن سنجے راوت کو کہا تھا کہ 9 ستمبر کو ممبئی آرہی ہیں اگر آپ کے لوگوں نے مجھے مارنے کی بات کی ہے تو پھر ہم 9 ستمبر کو ممبئی میں ہی ملیں گے۔

ہماچل پردیش کے وزیر اعلی جئے رام ٹھاکر

سشانت سنگھ کیس سے متعلق اپنے بیانات کی وجہ سے منظر عام پر آنے والی فلم اداکارہ کنگنا راناؤت کی ہماچل حکومت میں سکیورٹی بڑھا دی ہے۔

وزیر اعلی جئے رام ٹھاکر نے کہا کہ 'کنگنا کے والد نے اپنی بیٹی کی سکیورٹی بڑھانے کا مطالبہ کیا تھا جس کے بعد حکومت نے یہ فیصلہ لیا ہے۔

تازہ معاملے میں کنگنا اور شیوسینا کے ترجمان سنجے راؤت کے مابین زبانی جنگ میڈیا میں سرخیاں بٹور رہا ہے۔ حال ہی میں میڈیا بیان میں سنجے راؤت کو کنگنا کے خلاف غیر شائستہ الفاظ استعمال کرتے ہوئے دیکھا گیا تھا جس کے بعد کنگنا نے ٹویٹر پر ویڈیو جاری کر کے شیوسینا کے رکن پارلیمان سنجے راؤت کو جواب دیا۔

کنگنا نے سنجے راوت کو یاد دلاتے ہوئے کہا کہ وہ 9 ستمبر کو ممبئی آرہی ہیں اگر آپ کے لوگوں نے مجھے مارنے کی بات کی ہے تو 9 ستمبر کو ممبئی میں ہی ملتے ہیں۔

واضح رہے کہ بالی وڈ اداکارہ کنگنا راناوت، سشانت سنگھ راجپوت کی موت کے بعد سے بالی وڈ کی مختلف شخصیات اور کچھ سیاستدانوں پر مسلسل تنقید کر رہی ہیں جس کے بعد ملک بھر میں مختلف برادریوں اور سیاسی جماعتوں سے وابستہ افراد کنگنا کے خلاف شکایات درج کروا رہے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details