ملک کے چاروں بڑے شہروں میں پیاز کی خردہ قیمت ایک سو یا 120روپے فی کلوگرام یا اس سے زیادہ ہے۔ قومی راجدھانی دہلی میں پیاز کی قیمت 98روپے فی کلوگرام ہے جبکہ چنئی میں 138روپے، کولکتہ میں 140روپے اور ممبئی میں 120روپے فی کلوگرام ہے۔ ملک میں پیاز کی سب سے کم قیمت اترپردیش کے جھانسی میں ہے، جہاں اس کی خردہ قیمت 43روپے فی کلوگرام ہے۔
سرکاری رپورٹ کے مطابق جھارکھنڈ کی راجدھانی میں جہاں اسمبلی انتخابات ہورہے ہیں، لوگ ایک سو روپے یا اس سے زیادہ قیمت پر پیاز خرید رہے ہیں۔ کوزی کوڈ میں پیاز کی قیمت 160روپے فی کلوگرام، ایناکلم میں 150روپے، وائناڈ میں 155روپے، تروچراپلی اور پورٹ بلیئر میں 140روپے، بنگلورو میں 140روپے اور مینگلور میں 149روپے فی کلوگرام ہے۔ پٹنہ میں پیاز 90روپے فی کلوگرام فروخت ہورہی ہے۔