ملک کے مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس (کووڈ ۔ 19) کے انفیکشن سے 412 مریضوں کی موت ہوئی جن میں سب سے زیادہ اموات مہاراشٹر، دہلی اور اترپردیش میں بالترتیب 75، 50 اور 47 ہوئیں۔
جمعرات کے روز صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 31521 نئے کیس رپورٹ ہوئے جس سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 97.67 لاکھ ہوگئی ہے۔ اس دوران 37725 مریضوں کے صحتمند ہونے کے ساتھ کورونا سے نجات پانے والے افراد کی تعداد بڑھ کر 92.53 لاکھ ہوگئی۔ نئے معاملوں کے مقابلے میں صحت مند ہونے والوں کی تعداد زیادہ ہونے کی وجہ سے فعال معاملے کم ہو کر 3.72 لاکھ رہ گئے ہیں۔ اسی عرصے میں 412 مزید مریضوں کی موت کے ساتھ، اموات کی تعداد 141772 اور اموات کی شرح 1.45 فیصد ہوگئی ہے۔
مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کورونا متاثریں کی تعداد اس طرح ہے۔
ریاست .......... سرگرم .......... صحت مند ......... اموات
انڈمان نکوبار ---- 75 -------- 4647 ------ 61
آندھرا پردیش ------- 5259 ----- 861153 ---- 7045
اروناچل پردیش ---- 709 ------ 15697 ------ 55
آسام ----------- 3542 ----- 209625 ----- 998
بہار ----------- 5354 ----- 233298 --- 1303
چنڈی گڑھ ----------- 897 ------ 17128 ----- 297
چھتیس گڑھ -------- 19778 ---- 228304 --- 3038
دادرا۔ نگر حویلی
دمن و دیو ---------- 21 -------- 3331 ------- 2
دہلی ----------- 20546 ------ 569216 --- 9813
گوا ------------- 1277 ------- 47056 ---- 703
گجرات ---------- 14027 ------ 204661-- 4123
ہریانہ --------- 11733 ------ 233696 --- 2650
ہماچل پردیش ----- 7475 ------- 38690 ----- 765
جموں وکشمیر ------ 5016 ------ 107624 ---- 1767
جھارکھنڈ ---------- 1739 ------ 108100 ----- 991
کرناٹک -------- 23075 ------ 861588 ---- 11900