اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

کل ہند صنعتی نمائش میں بہتر حفاظتی اقدامات کا تیقن - نمائش سوسائٹی نے اس بار آتش زنی اور شارٹ سرکٹ

حیدرآباد کے معروف علاقہ نامپلی میں منعقد ہونے والے 80 ویں کل ہند صنعتی نمائش میں اس مرتبہ سخت حفاظتی اقدامات کیے جائیں گے۔

high security measures at the All India Industrial Exhibition
کل ہند صنعتی نمائش میں بہتر حفاظتی اقدامات کا تیقن

By

Published : Dec 24, 2019, 1:22 PM IST

نمائش سوسائٹی نے اس بار آتشزدگی اور شارٹ سرکٹ پر قابو پانے کے لیے مؤثر اقدامات کئے ہیں۔

ویڈیو: 80 ویں کل ہند صنعتی نمائش

کل ہند صنعتی نمائش یکم جنوری سے لے کر 14 فروری 2019 تک جاری رہے گی۔

سوسائٹی نے نمائش کے انعقاد کیلئے مختلف محکمہ جات سے تمام مطلوبہ اجازت نامے حاصل کرلیے ہیں، جس کے سرٹیفکیٹ عنقریب حاصل کرلیں گے۔

اس مرتبہ حیدرآباد کے کل ہند صنعتی نمائش میں 150 تا 200 کشمیری اسٹالس ہوں گے۔

اس موقع پر کشمیری اسٹالس کے مالکین نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے انتظامات کے متعلق اظہار خیال کیا۔

کل ہند صنعتی نمائش میں اسٹال لگائے کشمیری تاجرمحمد فیاض نے بتایا کہ 'گزشتہ برس کے مقابلے اس مرتبہ نمائش میں انتظامات کو مؤثر بنایا گیا ہے، ساتھ ہی اسٹالز کے مالکین کیلئے سخت قوانین بنائے گئے ہیں'۔

مزید پڑھیں : قوانین کے تئیں شعور بیداری وقت کی اہم ضرورت

گزشتہ نمائش میں آتش زنی کے باعث نقصان اٹھانے والے تاجر عامر بشیر نے کہا کہ 'انتظامیہ کو چاہئے کہ وہ گزشتہ برس کے حادثے کا اعادہ نہ ہونے کے اقدامات کریں'۔

اس موقع پر سیکریٹری پربھا شنکر نے ای ٹی وی کو بتایا کہ 'محکمہ آتش فرو عملے کی ہدایت پر ایک واٹر ٹینک تعمیر کیا گیا ہے اور ہر تیس میٹر کے فاصلے پر ایک آؤٹ پٹ فراہم کیا گیا ہے۔ شارٹ سرکٹ پر قابو پانے کیلئے ہر چند میٹرکے فاضلے پر مائکرو سرکٹ بورڈ قائم کئے گئے'۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details