اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

دادر میں ہائی پروفائل سیکس ریکٹ کا پردہ فاش - mumbai news

ممبئی کے دادر علاقے میں مساج پارلر اور اسپا کے نام سے چلنے والے سیکس ریکٹ کا پردہ فاش ہوا ہے۔ علاقہ ہائی پروفائل ہے اس لئے یہ اسپا اور یہاں کے کسٹمر بھی ہائی پروفائل طبقے سے تعلق رکھتے ہیں۔

دادر میں ہائی پروفائل سیکس ریکٹ کا پردہ فاش
دادر میں ہائی پروفائل سیکس ریکٹ کا پردہ فاش

By

Published : Dec 22, 2019, 1:54 PM IST

ممبئی کے دادر علاقے میں سدھی ونائک مندر سے محض بیس میٹر کے فاصلے پر فحاشی کا اڈہ چلایا جا رہا تھا۔ ممبئی پولیس اس سے بے خبر تھی یا باخبر تھی اس بارے میں کچھ نہیں کہا جا سکتا لیکن دوسرے محکمہ کے افسر کو جیسے اسکی خبر لگی انھو ں نے اسکے خلاف کارروائی کر دی جسکے بعد محکمہ پولیس میں کھلبلی مچ گئی۔حیرانی کی بات یہ ہے کہ دادر علاقے میں موجود سدھی ونایک مندر کے قریب میں ہی یہ اسپا چلایا جا رہا تھا اور اسکی شکایت مسلسل موصول ہو رہی تھی ۔

دادر میں ہائی پروفائل سیکس ریکٹ کا پردہ فاش

یہ کارروائی ممبئی میں اینٹی نارکوٹک سیل میں تعینات ڈی سی شیودیپ لانڈے کے ذریعہ اس وقت کی گئی جب انکے پاس ڈی سی پی انفورسمنٹ کا اڈیشنل چارج تھا ۔ اس کارروائی میں 9 لڑکیوں کو بچایا گیا جبکہ اسپا کے مالک سلیم شیخ کو گرفتارکر لیا گیا ہے۔

حیرانی کی بات یہ ہے کہ ممبئی ک گوشے گوشے پر نظر رکھنے والی ممبئی پولیس کے مقامی پولیس تھانے دادر کو اس بارے کوئی اطلاع ہی نہیں تھی جبکہ محض 20 میٹر کے فاصلے پر سدھی ونایک مندر واقع ہے جس کی نگرانی کے لئے ممبئی پولیس ہمہ وقت تیار رہتی ہے۔

اس گرفتاری کے بعد مقامی پولیس تھانے میں کھلبلی مچ گئی یہی وجہ رہی کہ ملزمین کو میڈیا کے کیمروں سے بچانے کے لئے مقامی پولیس تھانے کے افسروں نے پولیس کے فرایض چھوڑ کر ملزمین کی طرف داری کر رہے تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details