اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

احمدآباد کے موٹیرا اسٹیڈیم میں سیکورٹی سخت

دنیا کے سب سے بڑے اسٹیڈیم یعنی احمد آباد کا موٹیرا اسٹیڈیم کا افتتاح کل ہونے والا ہے، اس عظیم الشان موٹیرا اسٹیڈیم کا افتتاح امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور وزیراعظم نریندرمودی 24 فروری کو کرنے والے ہیں۔

high level security at motera stadium ahmedabad
احمدآباد کے موٹیرا اسٹیڈیم میں سیکورٹی سخت

By

Published : Feb 23, 2020, 2:00 PM IST

Updated : Mar 2, 2020, 7:18 AM IST

ایسے میں موٹیرہ اسٹیڈیم میں سخت سیکیورٹی انتظامات کردے گئے ہیں ساتھ ہی ریپڈ ایکشن فورس موٹیرا اسٹیڈیم کے آس پاس گشت کرنے لگی ہے۔

احمدآباد کے موٹیرا اسٹیڈیم میں سیکورٹی سخت

اس کے علاوہ وہ این ایس جی کمانڈو کے تین دستے اسٹیڈیم کے تحفظ کے لیے اسٹیڈیم میں پہنچے ہیں تاہم بڑی تعداد میں پولیس اہلکار کار اسٹیڈیم کے اندر اور باہر تعینات کردیئے گئےہیں۔

احمدآباد کے موٹیرا اسٹیڈیم میں سیکورٹی سخت

گھوڑسوار پولیس بھی علاقے میں گشت کر رہی ہے نیز پورے علاقے کو پولیس چھاونی میں تبدیل کر دیا گیا ہے اس کے علاوہ ہیلی کاپٹر اور اسپائنر سے بھی علاقے اور اسٹیڈیم پر نظر رکھی جا رہی ہے ۔

وزیر داخلہ امت شاہ موٹیرا اسٹیڈیم کا جائزہ لینے پہنچ سکتے ہیں۔.

احمدآباد کے موٹیرا اسٹیڈیم میں سیکورٹی سخت

دراصل ڈونلڈ ٹرمپ کی آمد میں کسی طرح کی کوئی کمی نہ رہ جائے ان کا شاندار استقبال احمدآباد میں کیا جائے اس کے لئے ایک روز پہلے سے امت شاہ احمدآباد آچکے ہیں۔ ساتھ ہی بتایا جا رہا ہے کہ وزیراعظم نریندر مودی بھی آج ہی احمد آباد آجائیں گے اور اسٹیڈیم کا جائزہ لیں گے۔

Last Updated : Mar 2, 2020, 7:18 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details