مالی بدعنوانی کے کیس میں دہلی کے تہاڑ جیل میں قید کانگریس پارٹی کے رہنما ڈی کے شیوا کمار کو دلی ہائی کورٹ نے ضمانت پر رہا کرنے کا فیصلہ سنا یا ہے، مالی بد عنوانی مسئلے میں ڈی کے شیوا کمار کو انفارسمنٹ ڈیپارنمنٹ نے 3 ستمبر کو گرفتار کیا تھا۔
دلی ہائی کورٹ نے شیواکمار کو یہ حکم بھی دیا ہے کہ وہ اپنے مالی بد عنوانی معاملے کے تحت چل رہی تفتیش میں تعاون دیں، اور ساتھ ہی ان تمام ثبوتوں سے چھیڑ چھاڑ نہ کریں اور ٹرایل کورٹ کے حکم کے بغیر ملک سے باہر نہ جائیں۔
دلی ہائی کورٹ میں گذشتہ 17 اکتوبر کو ہوئی سماعت کے دوران ای ڈی کی جانب سے سینئر ایڈووکیٹ کے ایم نٹراج نے یہ بیان دیا تھا کہ انکم ٹیکس ڈپارنمنٹ نے تین مختلف جگہوں سے 8.54 کروڑ روپے ضبط کئے ہیں۔
نٹراج نے مزید یہ بھی بیان دیا تھا کہ بھارتی پینل کوڈ کی دفعہ 120 بی، کے تحت یہ ایک جرم ہے، ساتھ ہی نٹراج نے یہ بھی کہا تھا کہ ڈی کے شیوا کمار مالی بد عنوانی مسئلے میں کسی طرح کا کوئی تعاون نہیں کر رہے ہیں، جبکہ شیواکمار کو دستیاب دستاویزات کی دفعہ 19 کے مطابق حراست میں لیا گیا تھا۔
ڈی کے شیواکمار ضمانت پر رہا انہوں نے بتا یا کہ ڈی کے شیوا کمار نے انتخابات کے دوران 800 کروڑ کی اپنی ملکیت کا اعلان کیا تھا ، جبکہ ان کے پاس 24 زرعی اراضی ہے، جس سے صاف طور پر یہ واضح ہے کہ یہ املاک غیر قانونی ہیں۔
گزشتہ 15 اکتوبر کو ڈی کے شیواکمار کےسینئر وکیل ابھشیک منو سنگھوی نے دلیل دیتے ہوئے کہا تھا کہ انکم ٹیکس ایکٹ کے تحت کسی شخص کو حراست میں لینے کی ضرورت نہیں ہے،جبکہ ڈی کے شیوا کمار سات مر تبہ ایم ایل اے رہ چکے ہیں، اور انہون نے ہمیشہ سوالوں کا جواب دیا ہے، اگر ان کی باتیں جھوٹی اور بے بنیاد ہوتیں تو الیکشن کمیشن خاموش نہیں رہتا۔
گذشتہ 14 اکتوبر کو ہوئی سماعت کے دوران ای ڈی نے اضافی حیثیت کی درخواست داخل کی تھی، اسٹیٹس رپورٹ میں ای ڈی نے شیوا کمار کی ضمانتی درخواست کی مخالفت کی تھی۔
مزید پڑھیں: 'رابطہ عامہ کی سائٹس کو آدھار سے لنک کرنے کے لیے عرضی'
ڈی کے شیوا کمار نے ٹرایل کورٹ سے ضمانت رد کرنے کے خلاف دلی ہائی کورٹ میں درخواست دی تھی کہ انہیں ضمانت دی جائے، گذشتہ 25 ستمبر کو راؤج ایوینیو کورٹ نے یہ کہتے ہوئے کہ جانچ ابھی اہم موڑ پر اور ایسے حالات میں انہیں ضمانت دینا جانچ کو متاثر کر سکتا ہے ان کی ضمانت کی عر ضی کو خارج کر دیا تھا۔
ساتھ ہی کورٹ نے یہ بھی کہا تھا کہ ڈی کے شیوا کمار اثر و رسوخ والے انسان ہیں اور وہ گواہوں اور ثبوتوں پر اثر انداز ہوسکتے ہیں۔ عدالت نے کہا تھا کہ ای ڈی نے 317 اکاؤنٹس اور املاک کی فہرست سمیت کچھ دستاویزات دکھائیں ہیں۔ عدالت نے کہا تھا کہ تفتیشی ایجنسی کو آزادانہ طور پر تحقیقات کا موقع ملنا چاہئے۔ عدالت نے کہا تھا کہ ضمانت کی درخواست پر غور کرتے ہوئے ذاتی آزادی کو بھی مدنظر رکھا گیا لیکن مساوی مفاد کو نظرانداز نہیں کیا جاسکتا۔