پاکستانی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی سے وابستہ دو شدت پسندوں کے مشرقی اتر پردیش کی نیپال سے متصل بین الاقوامی سرحد کے راستے نیپال فرار ہونے کی خفیہ معلومات حاصل کرنے کے بعد گورکھپور پولیس زون کی مہاراج گنج، سدھارتھ، بلرام پور، شراوستی اور بہرائچ اضلاع کی نیپال سے ملحقہ بین الاقوامی سرحد سمیت پولیس زون کے تمام 11 اضلاع میں ہائی الرٹ کا اعلان کرکے چوکسی بڑھا دی گئی ہے۔
اتر پردیش کے نیپال سرحد سے متصل اضلاع میں ریڈ الرٹ - ملحقہ بین الاقوامی سرحد
نیپال سے ملحقہ بین الاقوامی سرحد سمیت پولیس زون کے تمام 11 اضلاع میں ہائی الرٹ کا اعلان کرکے چوکسی بڑھا دی گئی ہے۔
سرکاری ذرائع نے پیر کو یہاں بتایا کہ بین الاقوامی سرحد سے دونوں طرف آنے جانے والوں کی سخت چیکنگ کی جا رہی ہے۔
بین الاقوامی سرحد کی نگرانی کے لئے تحقیقاتی کھوجی کتے لگائے گئے ہیں اور سی سی ٹی وی کیمرے کی مدد بھی حاصل کی جا رہی ہے۔
خفیہ ایجنسیوں سے موصولہ تصاویر کی بنیاد پر پولیس دونوں دہشت گردوں کی تلاش میں مصروف ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ جنوبی ہند میں انٹیلی جنس ایجنسی آئی ایس آئی کی سرگرمیوں میں ملوث دونوں دہشت گردوں کو آخری بار مغربی بنگال کے سلی گوڑی میں دیکھا گیا تھا۔