اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

ہمنت سورین کی حلف برداری 29 دسمبر کو - ہیمنت سورین

ریاست جھارکھنڈ میں اسمبلی انتخابات میں عظیم اتحاد کو اکثریت حاصل ہوئی اور بی جے پی کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

hemant-soren-sworn-in-on-december-29
ہمنت سورین کی حلف برداری

By

Published : Dec 25, 2019, 8:40 AM IST

Updated : Dec 25, 2019, 12:20 PM IST

گورنر سے ملاقات کے دوران عظیم اتحاد کے متعدد سینیئر رہنما موجود تھے۔

ہمنت سورین کی حلف برداری

گورنر نے حلف برداری کی تاریخ 29 دسمبر مقرر کردی۔

ہیمنت سورین کی تقریب حلف برداری رانچی کے مرہابادی میدان میں دوپہر 1 بجے منعقد کی جائے گی۔

سنہ 2014 کے بعد جھارکھنڈ میں ایک بار پھر مخلوط حکومت بننے جا رہی ہے۔

میڈیا سے گفتگو کے دوران ہیمنت سورین نے کہا کہ گورنر کے سامنے حکومت بنانے کے دعوی پیش کیا گیا تھا، جس میں 50 رکن اسمبلی کے ساتھ حکومت بنانے کی اجازت طلب کی گئی تھی۔.

ہیمنت سورین نے کہا کہ جھارکھنڈ میں ایک بار پھر مستحکم حکومت بننے جارہی ہے۔

اسی کے ساتھ ہی ، کابینہ میں شامل ہونے کے لئے ممبران اسمبلی کا نام بھی طے کیا جارہا ہے۔

جھارکھنڈ کے عوام نے عظیم اتحاد کے حق میں بے مثال واضح اکثریت دی ہے۔

عظیم اتحاد کو اس کے حق میں 47 نشستیں ملی ہیں۔ اسی کے ساتھ ، جے وی ایم نے بھی اس اتحاد کی حمایت کی ہے ، لہذا اب مجموعی طور پر 50 رکن اسمبلی کی حکومت بننے جارہی ہے۔

Last Updated : Dec 25, 2019, 12:20 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details