اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

ہیمنت نے کووند اور پرنب سے کی ملاقات - president ramnath kovind

جھارکھنڈ کے وزیراعلیٰ ہیمنت سورین نے آج صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند اور سابق صدر جمہوریہ پرنب مکھرجی سے ملاقات کی۔

ہیمنت نے کووند اور پرنب سے کی ملاقات
ہیمنت نے کووند اور پرنب سے کی ملاقات

By

Published : Jan 3, 2020, 10:58 PM IST

سورین اور ان کی اہلیہ کلپنا سورین نے نئی دہلی میں صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند سے ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ اور ان کی اہلیہ نے صدر جمہوریہ کو سال نو کی مبارک باد پیش کی۔

اسی طرح وزیراعلیٰ سورین اور ان کی اہلیہ نے نئی دہلی میں سابق صدر جمہوریہ پرنب مکھرجی سے بھی ملاقات کر کے انہیں سال نو کی مبارک باد پیش کی۔

جھارکھنڈ مکتی مورچہ (جے ایم ایم) مہاگٹھ بندھن کی قیادت کرنے والے ہیمنت سورین نے حال میں جھارکھنڈ کے گیارہویں وزیراعلی کے طور پر عہدے کا حلف لیا۔


گورنر ددروپدی مرمو نے یہاں تاریخی مورہابادی میدان میں منعقدہ عظیم الشان تقریب میں جھارکھنڈ مکتی مورچہ کے ایگزیکٹو چیئرمین سورین کو وزیراعلی کے عہدے کا حلف دلایا۔ 44 سالہ سورین دوسری مرتبہ ریاست کے وزیراعلی بنے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details