اردو

urdu

By

Published : May 17, 2020, 11:00 PM IST

ETV Bharat / bharat

سپریم کورٹ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ کا ہیلپ لائن نمبر جاری

ملک گیر لاک ڈاون کے دوران سپریم کورٹ کی تاریخ میں ویڈیوکانفرنسنگ سے سماعت کے کئی نئے باب جڑے ہیں اور اسی سلسلہ کو آگے بڑھاتے ہوئے نئی ہیلپ لائن شروع کی گئی ہے۔

سپریم کورٹ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ کا ہیلپ لائن نمبر جاری
سپریم کورٹ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ کا ہیلپ لائن نمبر جاری

سپریم کورٹ رجسٹری نے مدعی، مدعا علیہ اور وکلا کو ہونے والی کسی بھی پریشانی سے بچانے کے لئے ایک ہیلپ لائن ٹیلی فون نمبر جاری کیا ہے۔یہ ہیلپ لائن (1881) سپریم کورٹ میں معاملات کی ای فائلنگ کرنے کا طریقہ سمجھنے یا کسی طرح کی دقت کی صورت میں مدعی، مدعا علیہ اور وکلا کو مدد فراہم کرے گی۔

سپریم کورٹ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ کا ہیلپ لائن نمبر جاری

یہ ہیلپ لائن سپریم کورٹ رجسٹری کے سینئر حکام کی نگرانی میں صبح دس بجے سے شام پانچ بجے تک کام کرے گی۔اس سے پہلے کورونا وبا کے پیش نظر عدالت عظمی کے کام کاج میں ایک تاریخی تبدیلی ہوئی ہے جس میں ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ سماعت، وکلا کو کالا کاٹ اور گاون سے نجات دینا اور ای فائلنگ کی سہولیات شامل ہیں۔

خیال رہے کہ عدالت عظمی کی تاریخ میں پہلی بار سات ہفتہ کی گرمی کی چھٹیوں کو کم کرکے دو ہفتہ کے لئے کردیا گیا ہے۔ا س برس 18مئی سے پانچ جولائی تک چھٹیاں ہونی تھیں لیکن نئے سرکلر کے تحت اب عدالت عظمی میں 19جون تک عدالتی کام کاج ہوگا۔ اب اس برس صرف دو ہفتہ کے لئے گرمیوں کی چھٹیاں ہوں گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details