اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

دعوت افطارکے بجائے ضرورت مندوں کی مدد کرنے کی اپیل - جنوبی ہند کا سب سے قدیم اور معتبر دینی تعلیمی ادارہ جامعہ نظامیہ

جنوبی ہند کا سب سے قدیم اور معتبر دینی تعلیمی ادارہ جامعہ نظامیہ نے رمضان المبارک کی آمد کے پیش نظر مسلمانوں کو یہ پیغام جاری کیا۔

دعوت افطارکے بجائے ضرورت مندوں کی مدد
دعوت افطارکے بجائے ضرورت مندوں کی مدد

By

Published : Apr 17, 2020, 11:57 PM IST

جنوبی ہند کا سب سے قدیم اور معتبر دینی تعلیمی ادارہ جامعہ نظامیہ نے رمضان المبارک کی آمد کے پیش نظر مسلمانوں کو یہ پیام جاری کیا۔

جامعہ نظامیہ کے شیخ الجامعہ نے کہا رمضان المبارک کے پیش نظر مسلمانوں سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ نماز تراویح اور افطار سحر کی طرح اپنے گھروں میں ادا کریں- موجودہ مہلک کورونا وائرس کی بڑھتی وباء کی وجہ مسلمانوں کو اس بات کی تلقین کی گئی ہے ۔مسلمانوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ افطار پارٹیوں میں ہونے والے اخراجات سے غریب اورضرورت مند افراد کی مدد کا کام انجام دیں۔

یادر ہے کہ سابق میں بھی اس مضر وباء کے انتہائی برے اثرات کے پیش نظر شہر آفاق کی قدیم و عظیم دینی درسگاہ جامعہ نظامیہ میں مولانا مفتی خلیل احمد شیخ الجامعہ جامعہ نظامیہ میں مختلف مکاتب فکر کے علماء مفتیان مشائخ عظام دانشوران قوم و ملت ماہر ڈاکٹرس سے مشورے طلب کیے گئے ۔جس کے بعد یہ فیصلہ لیا گیا کہ ماہ صیام میں نماز تراویح اور افطار کا اپنے گھروں میں اہتمام کرنے کی اپیل کی گئی -

مفتی خلیل احمد شیخ الجامعہ جامعہ نظامیہ نے کہا کہ یہ وباء سارے انسانوں کیلئے خطرناک ہے اس وباء سے نہ صرف ہم کو محفوظ رہنا ہے بلکہ دیگر کو بھی اس مہلک کوویڈ 19 کی وباء سے بچانا ہے۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ABOUT THE AUTHOR

...view details