اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

ژالہ باری سے میوات علاقے میں شدید نقصان - میوات میں ژالہ باری

بارش اور ژالہ باری کے وقت پورے علاقے میں افرا تفری کا ماحول پیدا ہو گیا۔ اس دوران لوگ خود کو اور اپنے مویشیوں کو بچاتے نظر آئے۔

سدف
سدف

By

Published : May 30, 2020, 7:40 PM IST

راجستھان اور ہریانہ کے میوات علاقوں میں متعدد مقامات پر تیز بارش اور ژالہ باری کے سبب کئی گھروں کی چھتیں گر جانے سے ایک لڑکے کی موت اور متعدد افراد کے زخمی ہونے کی خبر ہے۔

ویڈیو

ہریانہ کے ضلع نوح، پونہانہ اور نگینہ بلاک میں بالخصوص کچے مکانات کو کافی نقصان ہوا ہے۔

اسی طرح راجستھان کے ضلع بھرتپور میں واقع میوات کے گوپال گڑھ کے آس پاس گاؤں میں بھی کافی نقصان ہوا ہے۔ لاڈمکا گاؤں میں تیز آندھی کے سبب ایک ٹاور گر گیا، لیکن اس دوران کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔

وہیں لاڈمکا گاؤں کے پاس جوت قادر گاؤں میں گھر منہدم ہوجانے سے ایک لڑکے کی موت ہوگئی اور گھر میں آدھے درجن افراد زخمی ہو گئے۔

بارش اور ژالہ باری کے وقت پورے علاقے میں افرا تفری کا ماحول پیدا ہو گیا۔ اس دوران لوگ خود کو اور اپنے مویشیوں کو بچاتے نظر آئے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details