اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

وزیراعظم کا مغربی یوپی کا دورہ آج، سکیورٹی سخت - اتر پردیش

وزیراعظم نریندر مودی آج مغربی اتر پردیش کے اضلاع مرادآباد، سنبھل، علی گڑھ، رامپور اور امروہہہ میں روڈ شو کریں گے جس کے باعث سخت سکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔

متعلقہ تصویر

By

Published : Apr 14, 2019, 9:11 AM IST

مرادآباد میں مودی کے دورے کے پیش نظر اے ڈی جی اویناش چندر نے شہر میں سکیورٹی حالات کا جائزہ لیا۔

اے ڈی جی اویناش چندر نے پولیس کے اعلیٰ افسران کو ہدایت دی ہے کہ وزیراعظم کے اس جلسے کی نگرانی سی سی ٹی کیمرہ سے کی جائے۔

واضح رہے کہ مودی کی آمد سے قبل شہر کے چپے چپے پر پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے۔

نریندر مودی کے انتخابی جلسے کی وجہ سے ٹریفک میں ہونے والی دقتوں کے مدنظر سواریوں کی آمد و رفت کے راستے بھی تبدیل کیے گئے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details