حیدرآباد میں آج دو پہر کے بعد اچانک تیز ہواؤں اور گرج کے ساتھ شدید بارش ہوئی۔ برسات اور تیز ہواؤں کی وجہ سے اونچے مقامات پر نصب سائن بورڈز ٹوٹ گئے۔
حیدرآباد میں تیز ہواؤں کے ساتھ شدید برسات - strong winds
حیدرآباد میں آج دو پہر کے بعد اچانک تیز ہواؤں اور گرج کے ساتھ شدید بارش ہوئی۔ برسات اور تیز ہواؤں کی وجہ سے اونچے مقامات پر نصب سائن بورڈز ٹوٹ گئے۔
حیدرآباد میں تیز ہواؤں کے ساتھ شدید برسات
دھواں دار بارش کی وجہ سے سڑک کا دکھائی دینا مشکل ہوگیا۔ گرمی کا موسم یکسر تبدیل ہوگیا اور گرمی کی شدت میں کمی واقع ہوئی۔ محکمہ موسمیات نے آج برسات کی پیش قیاسی کی تھی۔
بارش کے آغاز کے ساتھ ہی ڈیزاسٹر ریسپانس فورس کی گاڑیاں متحرک نظر آئیں۔ ڈی آئی آر ایف کا عملہ متوقع زیر آب سڑکوں کی جانب رواں دواں نظر آیا۔