جنوبی بنگال کے علاوہ مختلف اضلاع میں آئندہ 24 گھنٹوں میں موشلا دھار بارش ہو سکتی ہے۔بیربھوم ،بانکوڑہ اور پرولیا کے علاوہ مغربی علاقوں میں بھی بارش ہونے کے امکانات ہیں۔علی پور محکمہ موسمیات کے مطابق شمالی بنگال کے علی پور دوار،کوچ بہار اور جلپائی گوڑی میں شدید بارش ہونے کے امکان ہیں۔
دارجلنگ اور کالمپونگ میں بھی شدید بارش ہو سکتی ہے۔اس کے علاوہ مالدہ،جنوبی و شمالی دیناج پور، میں متعدل و شدید بارش ہونے کے امکان ہیں۔ پاکستان سے لیکر منی پور تک ایک گردابی طوفان بنا ہوا ہے جو راجستھان، اتر پردیش، بہار ،شمالی بنگال اور آسام کے اوپر منڈلا رہا ہے۔جس کی وجہ سے آئندہ 24 گھنٹوں میں بنگال کے متعدد علاقوں میں شدید بارش ہونے سکتی ہے۔