دہلی فسادات میں ملوث ہونے کے الزام میں جیل میں قید عمر خالد، شرجیل امام ، طاہر حسین اور آصف اقبال کی عرضی پر دہلی کی کڑکڑڈوما کورٹ میں سماعت ہوئی جہاں ان کی عدالتی تحویل میں 19 جنوری تک توسیع کردی گئی ، جبکہ دہلی فسادات کیس کی پیروی کر رہے سپریم کورٹ کے ممتاز وکیل محمود پراچہ کے دفتر پر دہلی پولیس کی اسپیشل سیل کے ذریعے چھاپے ماری کیے جانے کے معاملے میں بھی سماعت ہونی ہے۔
وکیل محمود پراچہ کی عرضی پر دہلی کی پٹیالہ ہائی کورٹ سماعت میں ہوگی، جبکہ عمر خالد کی عرضی پر دہلی کی کڑکڑڈوما کورٹ سماعت ہوئی۔
وہیں دہلی فسادات کی سازش رچنے کے الزام جیل میں بند طاہر حسین، عمر خالد سمیت یو اے پی اے کے سبھی ملزمین کو کڑکڑ ڈوما عدالت میں پیش کیا گیا۔ جہاں ان کی عدالتی تحویل میں توسیع کردی گئی ۔آج ان سبھی ملزمین کی عدالتی تحویل کی مدت ختم ہو رہی تھی۔