عدالت نے درخواست گزار کانگریس کی رکن پارلیمان سشمیتا دیو کو پیر کو اجازت دی کہ وہ مودی اور شاہ کو کلین چٹ دیے جانے کے الیکشن کمیشن کے فیصلوں کو ریکارڈ میں لائیں۔ اب اس معاملہ کی سماعت بدھ کو ہوگی۔
کانگریس کی رکن پارلیمان کی جانب سے پیش وکیل ابھیشیک منو سنگھوی نے پیر کو دلیل دی کہ الیکشن کمیشن نے ان شکایات کا تصفیہ کیا ہے لیکن معاملہ یہیں ختم نہیں ہو جاتا۔ اس معاملے میں عدالت کو تفصیل سے دیکھنے اور ہدایات جاری کرنے کی ضرورت ہے کہ کتنے وقت میں شکایات کا تصفیہ کیا جائے۔