دہلی کی کڑکڑڈوما کورٹ آج طاہر حسین کے تین مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں کی سماعت کرے گا، طاہر حسین اس وقت دہلی فسادات کے الزام میں جیل میں بند ہیں۔
ایڈوکیٹ کے کے منن اور اُدت بالی نے طاہر حسین کی جانب سے دلائل مکمل کر لیے ہیں۔ ایڈوکیٹ منوج چودھری دہلی پولیس کی جانب سے اپنے دلائل پیش کریں گے۔ ایڈیشنل سیشن جج ونود یادو اس کیس کی سماعت کریں گے۔
اس سے قبل کی سماعت کے دوران دہلی پولیس نے کہا تھا کہ وکیل منوج چودھری چاند باغ پلیا کے قریب ہونے والے تشدد کے تمام معاملوں کی وکالت کریں گے۔ دہلی پولیس کی پراسیکیوشن برانچ نے چاند باغ پلیا کے قریب ہونے والے تشدد کے تمام مقدمات کی سماعت کے لیے وکیل منوج چودھری کو مقرر کیا ہے۔
طاہر حسین پر دہلی فسادات میں مبینہ طور پر ملوث ہونے کا الزام ہے اور طاہر حسین کے خلاف مقدمات درج کیے گئے ہیں، جس پر آج کڑ کڑ ڈوما عدات سماعت کرے گی، تھانہ دیال پور میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔