اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

کووڈ-19: لاش دفنانے پر روکنے والی عرضی کی سماعت پیر کو - لاش دفنانے پر روکنے والی عرضی کی سماعت پیر کو

کورونا وائرس وبا میں جان گنوا چکے مسلمانوں کو قبرستان میں دفنانے پرعارضی پابندی لگائے جانے سے متعلق عرضی پر سپریم کورٹ پیر کو سماعت کرے گی۔

Hearing of petition to stop burial of body on Monday
کووڈ-19: لاش دفنانے پر روکنے والی عرضی کی سماعت پیر کو

By

Published : May 3, 2020, 9:07 PM IST

جسٹس روہنگٹن ایف نریمن اور جسٹس اندرا بنرجی کی بنچ نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ پردیپ گاندھی کی خصوصی اجازت درخواست ’ایس ایل پی‘ کی سماعت کرے گی۔

عرضی گذار نے کورونا سے متاثر لاش کو اپنے رہائشی علاقے کے قبرستان میں دفنانے پر عارضی پابندی کا مطالبہ کیا ہے۔

بامبے ہائی کورٹ نے گزشتہ 27 اپریل کو مسٹر پردیپ گاندھی کی یہ عرضی خارج کردی تھی جسے انہوں نے عدالت عظمیٰ میں چیلنج کیا ہے۔

عرضی میں کہا گیا ہے کہ قبرستان گھنی آبادی والے علاقے میں ہیں اور یہاں کورونا انفیکشن سے متاثر لاش دفنانے سے علاقے میں مٹی اور پانی کے انفیکشن کا خطرہ ہے، جس سے اردگرد کے لوگ متاثر ہوسکتے ہیں۔ اس لیے ان قبرستانوں میں اس طرح کی لاشیں دفنانے پرفوری پابندی عائد کی جائے۔ ان لاشوں کو ایسے قبرستان میں دفنانے کا حکم دیا جائے جو آبادی سے دور ہوں۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details