اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

ہاتھرس کیس کے ٹرانسفر پر سپریم کورٹ میں سماعت آج - up news

ہاتھرس معاملہ میں دائر مفاد عامہ کی عرضی پر آج سپریم کورٹ میں سماعت ہوگی، اس عرضی میں ہاتھرس کیس کے ٹرائل کو اترپردیش سے دہلی ٹرانسفر کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

SC to hear today plea on hathras case
ہاتھرس کیس: ٹرائل کو دہلی ٹرانسفر کرنے کا مطالبہ، سپریم کورٹ میں سماعت آج

By

Published : Oct 6, 2020, 7:50 AM IST

ہاتھرس اجتماعی جنسی زیادتی کیس کے ٹرائل کو دہلی ٹرانسفر کرنے کے مطالبہ پر سپریم کورٹ آج سماعت کرے گی۔

عرضی گزاروں کا کہنا ہے کہ اترپردیش کے معاملے کی جانچ اور ٹرائل غیر جانبدار نہیں ہوپائے گی، اس لیے اسے اترپردیش سے دہلی منتقل کرنے کی ہدایت دی جائے۔

واضح رہے کہ دہلی کے ستیاما دوبے، وکاس ٹھاکرے، رودر پرتاپ یادو اور سوربھ یادو نے مفاد عامہ کی یہ عرضی سپریم کورٹ میں داخل کی ہے۔

اس عرضی میں یہ بھی مطالبہ کیا ہے کہ ہاتھرس اجتماعی جنسی زیادتی اور قتل معاملہ کی جانچ سی بی آئی یا سپریم کورٹ یا ہائی کورٹ کے سبکدوش ججز کی قیادت والی ایس آئی ٹی سے کرائی جائے۔

ہاتھرس میں ہونے والی اجتماعی جنسی زیادتی اس کے بعد متاثرہ کی لاش کو نصف شب میں ہی آخری رسومات کرنے کے خلاف ملک گیر پیمانے پر احتجاج کیا جارہا ہے۔

خیال رہے کہ بھارت کی شمالی ریاست اترپردیش کے ہاتھرس گینگ ریپ اور قتل کے واقعے کے خلاف طلبہ برادری سمیت سماجی اور سیاسی جماعتوں کے کارکنان سڑکوں پر اُتر کر اپنا احتجاج درج کرارہے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details