اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

رام جنم بھومی - بابری مسجد کیس کی سماعت آج - today

سپریم کورٹ آج یعنی بدھ کے روز یہ طے کر سکتا ہے کہ رام جنم بھومی ۔ بابری مسجد تنازع کو بات چیت کے ذریعہ حل کرنے کی کوشش کی جائے یا پھر اس پر سماعت جاری رکھی جائے۔

hearing

By

Published : Mar 6, 2019, 8:28 AM IST

سپریم کورٹ نے اس سے پہلے کی سماعت پر بھی تمام فریقوں کو بات چیت کے ذریعے اس تنازعے کو حل کرنے کا مشورہ دیا تھا۔

چیف جسٹس رنجن گگوئی کی صدارت والی پانچ رکنی آئینی بینچ نے منگل کے روز کہا تھا کہ اگر ایک فیصد کی بھی گنجائش ہو تو اس معاملے کو حل کرنے کی کوشش کی جانی چاہیئے۔

مسلم فریق کے وکیل راجیو دھون نے اس معاملے پر کہا تھا کہ اگر عدالت چاہتی ہے تو وہ کوشش کر سکتے ہیں۔

حالانکہ رام للا وراجمان کے وکیل سی ایس وید ناتھ نے کہا کہ اس سے پہلے بھی اس معاملے کو آپسی صلاح و مشورے سے حل کرنے کی کوشش کی گئی تھی، لیکن کوئی نتیجہ نہیں نکلا۔

جبکہ نرموہی اکھاڑا کے وکیل رنجیت کمار نے بھی کہا تھا کہ اب بات چیت ممکن نہیں ہے۔

غور طلب ہے کہ سپریم کورٹ نے وید ناتھ کے بات چیت کی گنجائش نہیں ہونے کی بات پر کہا تھا کہ ہم آپ کی مرضی کے بغیر کچھ نہیں کریں گے۔ اگلی سماعت میں دونوں فریق بتائیں کہ کیا کوئی حل نکل سکتا ہے؟

ABOUT THE AUTHOR

...view details