اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

غیر ملکی تبلیغی جماعت کے اراکین کی عرضی پر سماعت آج

عرضی گزاروں میں سے ایک کی جانب سے معاملے کی پیروی کررہے وکیل سی یو سنگھ نے جسٹس اے ایم کھانولکر، جسٹس دنیش مہیشوری اورجسٹس سنجیو کھنہ کی بینچ کے سامنے دلیل دی ہے کہ 900 اراکین کو بلیک لسٹ میں ڈالنے کے لیے صرف جنرل نوٹ جاری کیا گیا ہے۔

غیر ملکی تبلیغی جماعتیوں کی عرضی پر سماعت آج
غیر ملکی تبلیغی جماعتیوں کی عرضی پر سماعت آج

By

Published : Jul 2, 2020, 10:23 AM IST

تبلیغی جماعت کے پروگرام میں حصہ لینے والے 34 غیر ملکی جماعت کے ارکین کی عرضی پر جمعرات کو سپریم کورٹ میں سماعت ہوگی۔

گزشتہ سماعت کے دوران عدالت نے کو مرکزی حکومت کو یہ بتانے کو کہا تھا کہ کیا مرکز کی جانب سے آنے والے کسی شخص کا ویزا منسوخ کرنے کا کوئی حکم جاری کیا گیا ہے۔

جسٹس کھانولکر نے کہا 'لیکن وزارت داخلہ کے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں ہے کہ یہ فیصلہ تو افسروں کو الگ الگ معاملوں کی بنیاد پر لیا جانا ہے، ہمیں یہ پتہ لگانا ہوگا کہ کیا حکم جاری کیے گئے ہیں۔'

اس سے پہلے عرضی گزاروں کی جانب سے عدالت میں دعوی کیا گیا کہ ویزا منسوخ کیے جانے یا بلیک لسٹ میں ڈالے جانے کے سلسلے میں حکومت کی جانب سے کوئی سرکاری حکم پاس نہیں کیا گیا ہے، صرف ایک پریس ریلیز جاری ہوئی اور ان کے پاسپورٹ ضبط کرلیے گئے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details