سابق صدر جمہوریہ پرنب مکھرجی کو گزشتہ دس اگست کو فوج کے ریسرچ اینڈ ریفرل اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔
پرنب مکھرجی کی صحت ہنوز نازک - پرنب مکھرجی کی صحت میں بہتری نہیں
سابق صدر جمہوریہ پرنب مکھرجی کی صحت میں کوئی بہتری نہیں ہوا ہے اور وہ ابھی بھی بے ہوشی کی حالت میں ہیں۔
سابق صدر جمہوریہ پرنب مکھرجی کی صحت میں کوئی بہتری نہیں
اسپتال نے آج میڈیکل بلیٹن جاری کرکے کہا ’پرنب مکھرجی کے پھیپھڑوں میں انفیکشن کا علاج کیا جارہا ہے، کل سے ان کے گردے میں بھی کچھ خرابی دیکھنے کو ملی ہے، وہ ابھی بھی گہری بے ہوشی میں ہیں اور وینٹیلیٹر پر ہیں۔‘‘
سابق صدر کے دماغ میں جمے خون کو ہٹانے کے لیے پچھلے دنوں ان کا آپریشن بھی کیا گیا تھا۔