اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

سعودی عرب میں ہلاک ہوئے بھارتی ڈرائیور کے لواحقین کو راحت - insurance company

عارف کی موت سعودی عرب میں پراسرار حالات میں ہوئی جہاں وہ ڈرائیور کی حیثیت سے کام کر رہا تھا۔ ہائی کورٹ نے انشورنس کمپنی کو ہدایت دی ہے کہ وہ ہندوستانی نژاد شخص کے کنبہ کے افراد کے دعوے پر غور کرے۔

ہائی کورٹ نے انشورنس فرم سے سعودی عرب میں ہندوستانی شخص کی موت سے متعلق کنبہ کے دعوے پر غور کرنے کو کہا
ہائی کورٹ نے انشورنس فرم سے سعودی عرب میں ہندوستانی شخص کی موت سے متعلق کنبہ کے دعوے پر غور کرنے کو کہا

By

Published : Nov 28, 2019, 12:34 PM IST

دہلی ہائی کورٹ نے ایک انشورنس کمپنی سے ایک ہندوستانی نژاد شخص کے لواحقین کے دعوے پر غور کرنے کو کہا ہے ، جو سعودی عرب میں پراسرار حالات میں فوت ہوگیا تھا جہاں وہ کام کررہا تھا۔

ہائی کورٹ نے انشورنس فرم سے سعودی عرب میں ہندوستانی شخص کی موت سے متعلق کنبہ کے دعوے پر غور کرنے کو کہا

درخواست کے مطابق ، متاثرہ عارف سعودی عرب میں 'بخشاش ٹرانسپورٹ اینڈ ٹریڈنگ کمپنی لمیٹڈ' نامی ایک کمپنی کے ساتھ بطور ڈرائیور ملازم تھا۔ دوران ملازمت عارف کی پراسرار حالت میں موت ہوگئی۔ اس نے اپنے پیچھے اپنی بیوی ، والدین اور چار بچے چھوڑے ہیں۔
ہائی کورٹ میں عارف کے بھائی اقبال نظام کی نمائندگی کرنے والے وکیل امیت کمار نے کہا کہ انہوں نے اپنے بھائی کی موت سے متعلق معاملے کی تحقیقات کروانے اور اپنے سامان اور دستاویزات کو محفوظ بنانے کے لئے حکام سے مدد مانگی تھی۔

"کمپنی کے غیر سنجیدہ رویہ کے ساتھ ساتھ مملکت سعودی عرب میں ہمارے اپنے سفارت خانے اور کنگڈم آف سعودی عرب کے حکام کی طرف سے بھی کسی قسم کی مدد نہیں دی گئی ہے اور اس پورے معاملہ پر کسی بھی قسم کی کوئی کارروائی کی گئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details