جسٹس اے کے چاؤلہ نے دہلی حکومت کو ہدایت دی ہے کہ وہ جلد از جلد او پی چوٹالہ کی عرضی پر کوئی فیصلہ کریں اور اس تعلق سے عدالت کو آگاہ کریں۔
سینیئر وکیل این ہری ہرن اور قانون داں امت سہنی نے او پی چوٹالہ کے موقف کی پیروی کر تے ہو ئے عدلیہ سے کہا کہ 'پیرول اینڈ فر لو گائیڈ لئنز، دہلی پریسن رولز' کے مطابق کوئی بھی قصوروار سال میں دو بارہ آٹھ ہفتے کے لیے پیرول پر رہائی حاصل کر سکتا ہے، جبکہ او پی چوٹالہ کو سال بھر سے زائد عرصے سے پیرول پر رہائی نہیں ملی ہے۔
اس سے قبل دہلی حکومت نے او پی چوٹالہ کی پیرول پر رہائی کی سخت مخالفت کی تھی اور کہا کہ پیرول عام انتخابات کے پیش نظر حاصل کیا جا رہا ہے۔