کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے نریندر مودی حکومت کی ناکامیوں پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کے معروف ہارورڈ بزنس اسکول (ایچ بی ایس) میں آئندہ اسٹدی نوٹ بندی، کووڈ۔19 انتظام اور جی ایس ٹی عمل درآمد کی ناکامیوں پر ہوگی۔
راہل گاندھی مسلسل موجودہ حکومت کی تنقید کر رہے ہیں، کووڈ-19 سے لے کر گلوان وادی معاملے تک، ہر موڑ پر راہل گاندھی نے حزب اختلاف رہنما کی طرز پر اپنی آواز بلند کی ہے۔
ایک بار پھر انہون نے مودی حکومت کے مختلف کاموں، پروگرامز اور پالیسیز کی شدید نکتہ چینی کرتے ہوئے ایک ٹویٹ میں کہا 'مستقبل میں ایچ بی ایس میں اسٹڈی کووڈ-19، نوٹ بندی اور جی ایس ٹی عمل درآمد کی ناکامیوں پر ہوگی'۔