بھارت میں واحد بابا فرید الدین کا چلہ شریف حضرت خواجہ غریب نواز کی درگاہ میں واقع ہے۔ جہاں سالانہ محرم کی 4 تاریخ کو تین دنوں کے لیے خاص و عام زائرین کے لئے چلہ کھولا جاتا تھا۔
لیکن رواں برس کورونا وائرس کے سبب بابا صاحب کے چلے میں شرکت صرف درگاہ شریف کے خدام ہی کر سکیں گے۔ عام زائرین چلہ شریف کے دیدار سے فیضیاب نہیں ہو سکیں گے۔کیونکہ حکومت کی جانب سے جاری گائیڈ لائن میں کسی بھی مذہبی مقامات پر اجتماعیت کرنے پر اب بھی پابندیاں عائد ہیں۔