اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

امیر خسروؒ کا سالانہ عرس آن لائن منایا جائے گا

کووڈ-19 وبائی بیماری کے درمیان صوفی بزرگ حضرت امیر خسروؔ کی 716 ویں برسی کے موقعے پر ریختہ کا صوفی نامہ ورچوئل عرس منعقد کرے گا۔

امیر خسروؒ کا سالانہ عرس آن لائن منایا جائے گا
امیر خسروؒ کا سالانہ عرس آن لائن منایا جائے گا

By

Published : Jun 10, 2020, 8:30 PM IST

کووڈ-19 وبائی بیماری کے درمیان صوفی بزرگ حضرت امیر خسروؔ کی 716 ویں برسی کے موقعے پر ریختہ کا ’’صوفی نامہ‘‘ ورچوئل عرس منعقد کرے گا۔

حضرت امیر خسروؔ کا 716 واں عرس کل 11 جون کو آن لائن منایا جائے گا کیونکہ درگاہ حضرت نظام الدین اولیاء ان دنوں زائرین کے لئے بند ہے۔ ایک ایسی جگہ جہاں سے ساری دنیا قوالوں کو دیکھتی ہے، جو ایک ساتھ مل کر ان کے کلام کو موسیقی کےساتھ پیش کرتے ہیں اور عرس کو مناتے ہیں۔

آن لائن عرس کی تقریب میں ہندوستان کے مختلف گوشوں سے 15 سے زائد نامور قوال شامل ہوں گے اور عظیم صوفی بزرگ کو خراج عقیدت پیش کریں گے۔

امیر خسرو مشہور اور مقبول صوفی شاعر تھے۔ ہرسال دنیا بھر کے قوال ان کے کلام کو موسیقی کےساتھ پیش کرتے ہیں اور دہلی کے قلب میں واقع حضرت نظام الدین اولیاء کے مزار پر عرس کا اہتمام کرتے ہیں۔

امیر خسرو فارسی زبان کے ماہر تھے اور اس میں اکثر اپنے اشعار کہتے تھے۔ چودہویں صدی کے مشہور شاعر نے 72 سال کی عمر میں جنت کی راہ اختیار کی۔ اپنے عہد کے عظیم بادشاہوں کے درباری ہونے کے ناطے ان کی صلاحیتوں کا مقابلہ شاید ہی کبھی کیا جاتا تھا۔

صوفی نامہ(sufinama.org) ، چار سو سالوں پر مشتمل صوفی تصنیف اور فلسفے کے تحفظ اور تبلیغ کے لئے ریختہ فاؤنڈیشن کا اقدام ہے جس نے امیر خسرو کے 716 ویں عرس کے آن لائن جشن کا اہتمام کیا ہے تاکہ پیروکاران اور مریدین ان تقریبات سے محروم نہ رہیں۔

حضرت نظام الدین اولیاء کی درگاہ پر ہر سال یہ پورے شان و شوکت کے ساتھ منعقد ہوتا ہے، لیکن اس سال درگاہ کمیٹی (آزادی کے بعد پہلی بار) نے کووڈ19 کے درمیان سماجی فاصلاتی اصولوں کو برقرار رکھنے کے لئے 30 جون تک مزار کو بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

صوفی نامہ حضرت امیر خسرو کے کام کا سب سے بڑا آن لائن مجموعہ ان کی فارسی غزلوں کا ترجمہ فراہم کرتا ہے۔ اس ورچوئل جشن کے لئے صوفی نامہ نے نامور قوالوں کو ای-دعوت دی ہے تاکہ وہ براہ راست اپنے فن کا مظاہرہ کریں اور عظیم صوفی بزرگ کوخراج عقیدت پیش کریں۔

ہندوستان بھر میں پھیلے ہوئے مختلف مقامات کے 15 سے زائد قوالول جیسے آگرہ، بھوپال، دیوا شریف، لکھنؤ، جے پور، وغیرہ کے لوگ ای میلے میں شریک ہوں گے۔ عشق اور ثقافتی ہم آہنگی کے پیغام کو عام کرنے کے مقصد سے ای عرس کا آغاز اسی قول سے ہوگا جیسے برسوں سے درگاہ میں ہوا اور رنگ کے ساتھ اختتام پذیر ہوگا۔

اس پہل پر اظہار خیال کرتے ہوئے بانی ریختہ فاؤنڈیشن سنجیو صراف نے کہا کہ ’’دنیا امیر خسروؔ کی مقروض ہے - ایک صوفی فلسفی، موسیقار، شاعر اور اسکالر، جس نے غزل کے انداز کو بھی گلوکاری سے متعارف کرایا۔ ورچوئل عرس کا جشن ریختہ کا ہے اورعظیم بزرگ کو ان کی 716 ویں برسی منانے کے لئے خراج تحسین ہے۔‘‘

فنکاروں میں سے کچھ راجو مرلی، لیجنڈری مرلی قوال کے بیٹے، حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے وارثی برادران، دانش حسین بدایونی، عفان وارثی، شاہد نیازی اور غلام وارث قوال شامل ہیں۔ آن لائن پروگرام میں پروفیسر اخلاق آہن کی گفتگو کا بھی مشاہدہ ہوگا جو خسرو اور داستان گو سید ساحل آغا کے بارے میں سامعین کو متعارف کرایں گے جو بعد میں حضرت امیر خسروؔ کی داستانیں بیان کریں گے۔

حضرت امیر خسرو کے ورچوئل عرس کا پریمیئر 11 جون کو شام 8 بجے ہوگا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details