اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

'خواجہ معین الدین چشتیؒ کی توہین ملک کو توڑنے کی سازش' - tv anchor

حال ہی میں ایک ٹی وی اینکر نے ایک پروگرام کے دوران خواجہ معین الدین چشتیؒ کے متعلق مبینہ طور پر توہین آمیز الفاظ استعمال کیے جس کے بعد سے ہی ملک کے مسلمانوں میں غم و غصہ دیکھا جارہا ہے۔

ملک کے مسلمانوں میں غم و غصہ
ملک کے مسلمانوں میں غم و غصہ

By

Published : Jun 21, 2020, 12:47 PM IST

اس تعلق سے کرناٹک کے شہر بنگلور کی معروف سماجی تنظیم امام احمد رضا مومینٹ کے ذمہ دار مولانا سید صادق ارشاد نے کہا کہ میڈیا ملک کی جمہوریت کا چوتھا ستون ہے جب کہ چند مخصوص میڈیا اور اس سے جڑے صحافی اسے تار تار کررہے ہیں اور خواجہ اجمیری کی توہین کر ملک میں فساد برپا کرنے کی ایک سازش رچ رہے ہیں۔

اس موضوع پر بات کرتے ہوئے آل انڈیا ملی کونسل کے ریاستی نائب صدر مولانا نوشاد قاسمی نے کہ کہ خواجہ معین الدین چشتی اجمیری نے ملک ہند میں محبت بانٹی اور وہ اخوت و بھائی چارگی، امن و سلامتی اور قومی یکجہتی کے علم بردار ہیں۔

ملک کے مسلمانوں میں غم و غصہ

مولانا نوشاد نے کہا کہ بلا تفریق مذہب ملک دنیا بھر کے کروڑوں لوگ خواجہ اجمیری سے والہانہ عقیدت و محبت رکھتے ہیں، لیکن ایک صحافی کی گستاخانہ حرکت کروڑوں دلوں کو مجروح کرنے والی ہے اور اس کا یہ بیان ناقابل معافی ہے۔

شہر کے علما و دانشوران مذکورہ صحافی کے توہین آمیز بیان کی پرزور مذمت کی اور فرقہ پرستوں کے ایجنڈے چلانے والے میڈیا چینلز اور پرخطر ذہنیت رکھنے والے صحافیوں پر سخت کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details