مہاراشٹر پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر بالا صاحب تھورات نے کہا کہ متاثرہ کے اہلخانہ کو انصاف دلانے کے لیے کانگریس پارٹی جدوجہد کررہی ہے اور اسی سلسلے میں پیر(5 اکتوبر) کو ریاست بھر میں ستیہ گرہ کی جائے گی۔ متاثرہ خاندان کو انصاف ملنے تک کانگریس کی یہ جدوجہد جاری رہے گی۔
ہاتھرس معاملہ: سی بی آئی تفتیش گمراہ کن: اجئے کمار للو - hathras
21:02 October 04
ہاتھرس متاثرہ کو انصاف کے لیے کانگریس کی ستیہ گرہ: بالاصاحب تھورات
20:17 October 04
رات میں آخری رسومات ادا کرنا دل دہلانے والی بات: اشوک گہلوت
راجستھان کے وزیراعلی اشوک گہلوت نے کہا کہ 'اترپردیش کے ہاتھرس میں ایک لڑکی کی آخری رسومات رات میں ادا کرنا اور وہ بھی اس کے اہلخانہ کو بتائے بغیر، یہ بات دل دہلا دینے والی ہے اور یہ پورے ملک کے ذہن میں ہمیشہ چھائی رہے گی۔
19:12 October 04
آر ایل ڈی کے سینئر رہنما جینت چودھری پر لاٹھی چارج
ضلع میں مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بننے والی خاتون کی موت کے بعد راشٹریہ لوک دل کے سینئر رہنما جینت چودھری مقتول کے اہل خانہ سے ملنے آج ہاتھرس پہنچے، وہ ابھی میڈیا سے مخاطب تھے تبھی پولیس نے لاٹھی چارج کر دیا۔
پولیس کی سماجوادی پارٹی اور راشٹریہ لوک دل کے کارکنوں سے زبردست جھڑپ ہوئی۔ جب حالات قابو میں نہیں آئے تو پولیس نے سماجوادی پارٹی کے کارکنوں پر لاٹھی چارج کیا۔ لاٹھی چارج میں متعدد کارکن زخمی ہوئے ہیں۔
18:59 October 04
ہاتھرس معاملے کی سی بی آئی تفتیش گمراہ کرنے کا طریقہ: اجے کمار للّو
اترپردیش کانگریس کے صدر اجے کمار للو نے ہاتھرس معاملے کی سی بی آئی تفتیش کے حکم کو ملک کی عوام کو اس حساس مسئلے پر گمراہ کرنے کی ایک کوشش قرار دیا ہے۔
اجے کمار للو نے کہا کہ اتر پردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کی جانب سے تشکیل دی گئی ایس آئی ٹی کی تفتیش پر کسی کو بھروسہ نہیں تھا اور اب سی بی آئی تفتیش ملک اور ریاست کی عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش ہے۔
18:53 October 04
جنسی زیادتی کا مقدمہ فاسٹ ٹریک کورٹ میں چلایا جائے گا۔
اتر پردیش کے ایڈیشنل چیف سکریٹری(ہوم) اونیش اوستھی نے کہا کہ بلرام پور جسنی زیادتی کیس میں ابھی تک 4 ملزمین کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔
انہوں نے کہا کہ 'اس معاملے کی تفصیل سے جانچ کے لیے ڈی آئی جی اور ڈی ایس پی کو ہدایت دی گئی ہے۔
17:49 October 04
ایس آئی ٹی نے متاثرہ کے اہلخانہ کے بیان درج کیے
جانچ ٹیم کا کہنا ہے کہ بیان درج کر لئے گئے ہیں اور ضرورت پڑی تو دوبارہ ان کے بیان ریکارڈ کئے جائیں گے۔
دریں اثنا ایس پی نے اس مقام کا دورہ کیا ہے جہاں جنسی زیادتی کی واردات کو انجام دیا گیا تھا۔
17:35 October 04
چندر شیکھر آزاد ہاتھرس متاثرہ کے گھر پہنچے
بھیم آرمی چیف چندرشیکھر آزاد نے ہاتھرس جسنی زیادتی کی متاثرہ لڑکی کے اہل خانہ سے ملاقات کی۔
اس دوران چندر شیکھر نے متاثرہ کے اہل خانہ کو وائی سکیورٹی فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ 'میں متاثرہ کے اہلخانہ کو اپنے ساتھ اپنے گھر لے کر جاؤں گا یہ سب یہاں محفوظ نہیں ہیں۔ ہم چاہتے ہیں کہ اس معاملے کی تفتیش سپریم کورٹ کے ریٹائرڈ جج کی نگرانی میں کی جائے۔
17:03 October 04
ہاتھرس معاملے میں حکومت کے خلاف احتجاج کر رہے سماجوادی پارٹی کارکنان پر پولیس نے لاٹھی چارج کیا
اس سے قبل ایس آئی ٹی متاثرہ کے گھر پہنچی تھی۔