اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

'زبان سے نفرت اور اردو گیٹ کا انہدام قابل افسوس'

سماجوادی پارٹی کے سربراہ اور اترپردیش کے سابق وزیراعلی اکھلیش یادو نےرامپور کے شاہ آباد میں خطاب کے دوران وزیر اعظم مودی اور ریاست کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کی سخت نکتہ چینی کی۔

akhlesh yadav in Rampur

By

Published : Apr 15, 2019, 3:28 PM IST


ایس پی۔بی ایس پی۔آر ایل ڈی اتحاد کے مشترکہ امیدوار محمد اعظم خاں کی حمایت میں شاہ آباد میں اکھلیش یادو ایک عوامی ریلی سے خطاب کیا۔

اس دوران انہوں نے رام پور میں انتظامیہ کے ذریعے اردو گیٹ کے انہدام پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ اردو بھارتی زبان ہے اور یہی اس کی پیدائش ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ زبان کہیں باہر سے نہیں آئی ہے، اس لیے زبان کے نام پر ایک دوسرے کو مت لڑاؤ۔

اکھلیش یادو نے عوام سے ایس پی۔بی ایس پی۔آر ایل ڈی اتحاد کے مشترکہ امیدوار محمد اعظم خاں کے لیے رائے دہی کی اپیل کی۔

اترپردیش کے سابق وزیراعلی نے اعظم خان کے ذریعے رامپور میں کرائے گئے ترقیاتی کاموں کی تعریف کی اور وعدہ کیا کہ آئندہ پھر ان ترقیاتی امور شروع کیا جائے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details