ریاست ہریانہ کے نائب وزیر اعلی دشینت چوٹالہ نے کہا کہ' ان کی کورونا وائرس کی رپورٹ مثبت آئی ہے، لہذا ہفتہ کے دوران ان سے ملنے والے لوگ اپنی کورونا کی جانچ کرالیں'۔
انہوں نے ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ' میری کووڈ-19 کی ٹیسٹ رپورٹ مثبت آئی ہے۔ جبکہ مجھ میں کووڈ-19 کے علامات نہیں ہیں، لیکن چونکہ رپورٹ مثبت ہے، اس لیے میں خود ہوم کورنٹائن کر رہا ہوں۔'