اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

ہرش وردھن شرنگلا نے خارجہ سکریٹری کا عہدہ سنبھالا

ہرش وردھن شرنگلا نے بدھ کو یہاں نئے خارجہ سکریٹری کا عہدہ سنبھالا۔

ہرش وردھن شرنگلا نے خارجہ سکریٹری کا عہدہ سنبھالا
ہرش وردھن شرنگلا نے خارجہ سکریٹری کا عہدہ سنبھالا

By

Published : Jan 29, 2020, 3:40 PM IST

Updated : Feb 28, 2020, 10:07 AM IST

وزارت خارجہ کے ترجمان رويش کمار نے ٹوئٹ کرکے کہا کہ وزارت خارجہ کی پوری ٹیم کی جانب سے ان کا استقبال ہے۔

وہیں مسٹر شرنگلا نے اس موقع پر صحافیوں کو بتایا بھارت کے خارجہ سکریٹری کے طور پر عہدہ سنبھالنا انتہائی پروقار اور حقیقیت میں ایک شاندار تجربہ ہے

ہرش وردھن شرنگلا نے خارجہ سکریٹری کا عہدہ سنبھالا

انہوں نے کہا میں اس حقیقت سے واقف ہوں کہ میں اپنے شاندار سینئر ساتھیوں کے قدموں پر چلنے جا رہا ہوں، جنہوں نے پیشہ ورانہ طریق کارا ور سنجیدگی کے اعلی ترین معیار کو برقرار رکھا ہے۔

انہوں نے خاص طور پر خارجہ سکریٹری کے عہدہ سے منگل کو رٹائر ہورہے وجئے گوکھلے اور وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنكر کا ذکر کیا اور کہا مجھے براہ راست ڈاکٹر جے شنكر کی ماتحتی میں کام کرنے کا موقع ملا ہے۔ مجھے یاد ہے کہ جب وہ خارجہ سکریٹری تھے اور میں ان کی راہنمائی میں کام کرتا تھا۔

Last Updated : Feb 28, 2020, 10:07 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details