اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

کانگریسی رہنما ہریش راوت مستعفی - استعفی

کانگریس کے جنرل سکریٹری ہریش راوت نے لوک سبھا انتخابات میں پارٹی کی ہار کی ذمہ داری لیتے ہوئے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا ہے۔

ہریش راوت نے کانگریس کے جنرل سکریٹری کے عہدے سے استعفی دیا

By

Published : Jul 4, 2019, 3:23 PM IST

Updated : Jul 4, 2019, 4:42 PM IST

انہوں نے جمعرات کو کہا کہ وہ آسام کے انچارچ جنرل سکریٹری رہے ہیں اور ریاست میں پارٹی کو صرف تین سیٹوں پر کامیابی حاصل ہوئی ہے ۔ انہیں کم از کم 8 سیٹوں پر پارٹی کی جیت کی امید تھی۔
انہوں نے کہا کہ آسام کے انچارج جنرل سکریٹری ہونے کی وجہ سے ریاست میں پارٹی کوہو نے والی شکست کے لئے وہ اخلاقی طور پر ذمہ دار ہیں اور اس ذمہ داری کے تحت وہ اپنے عہدے سے استعفی دے رہے ہیں۔


انہوں نے کہا کہ یہ درست ہے کہ اس انتخابات میں آسام میں پارٹی کےووٹ 6.7 فیصد اضافہ ہوا ہے، لیکن اس کی سیٹوں میں کوئی اضافہ نہیں ہوا۔ پچھلے لوک سبھا میں ریاست میں پارٹی کے تین ہی رکن تھے۔
انہوں نے کہا کہ اس بار انہیں زیادہ سیٹوں پر جیت کی امید تھی اور اس امید کے مطابق نتائج نہیں رہ رہے ہیں لہذا وہ عہدے سے استعفی دے رہے ہیں ۔
دریں اثنا راوت اتراکھنڈ میں پارٹی کو مضبوط بنانے کے کام میں مصروف ہیں۔ انہوں نے جمعرات کو ٹوئیٹ کیا،' پارٹی کی کے مخلص کارکنوں کے ساتھ ملاقات کی اور ان کے سلام کو قبول کیا۔ اس موقع پر کارکنوں کے ساتھ پنچایتی انتخاب کے سلسلے میں تفصیلی بات چیت بھی کی گئی'۔

Last Updated : Jul 4, 2019, 4:42 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details