سری لنکا کے کوچ مکی آرتھر کا خیال ہے کہ سخت محنت، لگن اور جیتنے کی چاہ کامیابی کی کلید ہے۔ کراس بارڈر کرکٹ سے سیم كچرو نے ویبینار کو منظم کیا اور اس میں بھارت ، انگلینڈ، جنوبی افریقہ، کینیا، یو اے ای، امریکہ اور اٹلی سمیت دیگر ممالک کے نوجوان کھلاڑی، کوچ اور ان کے والدین نے مختلف موضوعات پر سوال پوچھے۔
آرتھر نے اس دوران کھیل کے سب سے اونچی سطح پر ٹیکنالوجی کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ ان کا خیال ہے کہ سخت محنت، لگن اور جیتنے کی چاہ کامیابی کی تین اہم کنجی ہیں۔
51 سالہ آرتھر نے کہا کہ اگر آپ پیشہ ورانہ کوچ ہیں تو میرے خیال سے آپ کے لئے نوجوان کھلاڑیوں اور ان کے خاندان کے ساتھ بات چیت کرنا انتہائی ضروری ہے جس سے آپ انہیں سمجھاسکیں کہ آپ ان سے کیا چاہتے ہیں۔
اس بات کا یقین کہ کھلاڑی اپنے اصول اور کردار کو واضح طور پرسمجھیں ۔ انہوں نے کہا کہ بالآخر سب کچھ کھلاڑی پر انحصار کرتا ہے اور ایسی پہل سے ہم دنیا بھر کے نوجوان کھلاڑیوں کی مدد کر سکیں گے۔