اللہ رب العزت نے انسانوں کو مختلف رشتوں میں پرویا ہے، ان میں کسی کو باپ بنایا ہے تو کسی کو ماں کا درجہ دیا ہے اور کسی کوبیٹا بنایا ہے تو کسی کو بیٹی، انہیں رشتوں کو لے کر ہمارے بیچ فادرس ڈے اور مدرس ڈے وغیرہ منائے جاتے ہیں۔
آج پوری دنیا میں یوم والد یعنی یوم پدر منایا جارہا ہے، ہر برس مارچ اپریل اور جون میں یوم پدر منایا جاتا ہے، مختلف ممالک میں یوم والد منانے کے لیے الگ الگ دن طے کیے گئے ہیں، لیکن عام طور پر یوم والد 21 جون کو منایا جاتا ہے۔
کیا ہی کسی نے خوب کہا ہے:
مجھ کو چھاؤں میں رکھا اور خود بھی وہ جلتا رہا
میں نے دیکھا اک فرشتہ باپ کی پرچھائیں میں
یوم والد کیتھولک یوروپ میں 19 مارچ کو منایا جاتا ہے، اس کے علاوہ کئی یورپی اور امریکی ممالک کے ساتھ ساتھ ایشیائی ممالک میں عالمی یوم والد جون ماہ کے تیسرے اتور کو منایا جاتا ہے۔
آیئے اب یوم والد کی تاریخ پر ایک نظر ڈالتے ہیں
یوم پدر منانے کا آغاز سنہ 1910 میں واشنگنٹن میں ہوا، دراصل ایک امریکی خاتون سنورا سمارٹ ڈوڈ نے اس دن کی شروعات کی، اس کی ماں کے انتقال کے بعد اس کی پرورش اس کے والد نے کی، اس لیے وہ چاہتی تھی کے اپنے والد کو بتا سکیں کو وہ ان سے کتنا پیار کرتی ہیں، لہذا اس نے اپنے والد کی پیدائش کے دن کو یوم پدر کے طور پر منانا شروع کیا اور وہاں سے پھر یوم والد لوگوں میں عام ہوا اور سنہ 1956 میں امریکی کانگریس کی قرارداد کے ذریعے اس دن کو باقاعدہ طور پر تسلیم کیا گیا۔