اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

سروں کی ملکہ کو سالگرہ مبارک! - lata mangeshkar

لتا منگیشکر بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے شہر اندور میں 28 ستمبر 1929ء کو پیدا ہوئیں۔ بھارت رتن اعزاز یافتہ بھارت کی نامور گلوکارہ لتا منگیشکر نے ہیما سے لتا منگیشکر تک کا سفر انتہائی محنت اور جانفشانی سے طے کرتے ہوئے قومی ہی نہیں بلکہ بین الاقوامی شہرت حاصل کی۔

سالگرہ مبارک!
سالگرہ مبارک!

By

Published : Sep 28, 2020, 2:23 PM IST

Updated : Sep 28, 2020, 2:31 PM IST

بھارت کی سب سے مشہور پلے بیک گلوکارہ لتا منگیشکر آج اپنی 91 ویں سالگرہ منا رہی ہیں۔ پوری دنیا میں لتا منگیشکر کے لاکھوں مداح انہیں 'سرسوتی کا اوتار' سمجھتے ہیں جبکہ ساری دنیا لتا کی جادوئی آواز کی دیوانی ہے۔

سروں کی ملکہ کو سالگرہ مبارک!

لتا منگیشکر بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے شہر اندور میں 28 ستمبر 1929ء کو پیدا ہوئیں۔ بھارت رتن اعزاز یافتہ بھارت کی نامور گلوکارہ لتا منگیشکر نے ہیما سے لتا منگیشکر تک کا سفر انتہائی محنت اور جانفشانی سے طے کرتے ہوئے قومی ہی نہیں بلکہ بین الاقوامی شہرت حاصل کی۔

لتا کا بطور گلوکارہ اور اداکارہ فلموں میں آغاز 1942ء میں مراٹھی فلم 'کیتی هسال' سے ہوا۔ لیکن بدقسمتی سے یہ گیت فلم میں شامل نہیں کیا گیا۔ سنہ 1942ء میں لتا منگیشکر کے والد دینا ناتھ کی دفات کے بعد لتا نے کچھ برسوں تک ہندی اور مراٹھی فلموں میں کام کیا، جن میں ان کی پہلی ہندی فلم 'آپ کی سیوا میں' تھی۔

لتا کو بھی سنیما کی دنیا میں کیریئر کے ابتدائی دنوں میں کافی جدوجہد کرنی پڑی۔ ان کی باریک آواز کی وجہ سے آغاز میں موسیقار فلموں میں ان کو گانے سے سے منع کر دیتے تھے۔ لیکن اپنی لگن کے زور پر اگرچہ آہستہ آہستہ انہیں کام اور شناخت دونوں ملنے لگے۔

سنہ 1947ء میں منظر عام پر آنے والی فلم 'آپ کی سیوا میں' میں گائے گئے گیت سے لتا کو پہلی بار بڑی کامیابی ملی اور پھر انہوں نے پیچھے مڑ كر نہیں دیکھا۔ 1949ء میں گیت ' آئے گا آنے والا ' , 1960ء میں 'او سجنا برکھا بہار آئی ' , 1958ء میں ' آجا رے پردیسی ' 1961ء میں 'اتنا نہ تو مجھ سے محبت بڑھا ' اللہ تیرو نام'، 'احسان تیرا ہوگا مجھ پر' اور 1965ء می ’یہ سماں، سماں ہے یہ پیار کا جیسے گیتوں کے ساتھ ان کے پرستار اور ان کی آواز کے چاہنے والوں کی تعداد مسلسل بڑھتی گئی۔

ان کی بہن آشا بھوسلے نے بھی گلوکاری میں اہم مقام حاصل کیا اور ایک وقت ایسا بھی آیا کہ دونوں بہنوں کی آوازیں بھارتی فلم انڈسٹری پر چھا گئیں۔

بھارتی فلم صنعت میں دیدی کے نام سے پہچانی جانے والی لتا منگیشکر نے اپنے کیریئر میں مختلف زبانوں میں 50 ہزار سے زائد گانے گائے ہیں۔ ان میں 1974ء سے 1991ء تک سب سے زیادہ گانے ریکارڈ کرانے پر ان کا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں بھی درج کیا جا چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت رتن لتا منگیشکر کے شاندار کریئر پر خاص رپورٹ

گزشتہ برس لتا کی 90 ویں سالگرہ کے موقع پر انہیں گذشتہ سات دہائیوں سے موسیقی کی دنیا میں ان کی خدمات کے لئے حکومت ہند کی جانب سے 'قوم کی بیٹی' کے اعزاز سے نوازا گیا۔

Last Updated : Sep 28, 2020, 2:31 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details