ڈبلیو ایچ او کے جنوب مشرقی ایشیاء کی ریجنل ڈائریکٹر ڈاکٹر پونم کھیترپال سنگھ نے پیر کو ایک بیان میں کہا کہ ڈبلیو ایچ او کے جنوب مشرقی ایشیا کے ممبر ممالک کو کورونا وائرس کے پھیلاو کو روکنے کے لئے ہاتھوں کی صفائی کی عادت کو مسلسل فروغ دیتے رہنا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ صابن یا الکحل پر مبنی سینیٹائیزر سے باقاعدہ طور پر اچھی طرح سے ہاتھ دھونے کی عادت ایک اہم طریقہ ہے جسے اپنا کر ہم خود کی اور دوسروں کی حفاظت کرسکتے ہیں۔