وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن یکم فروری کو عام بجٹ پیش کرنے کی تیاریوں کے درمیان کل نارتھ بلاک میں واقع وزارت خزانہ میں حلوہ کی رسم کے ساتھ ہی بجٹ کی تیاری شروع ہوگی۔
ذرائع کے مطابق اس رسم میں وزیر خزانہ کے ساتھ ہی وزیر مملکت برائے خزانہ انوراگ ٹھاکر اور وزارت کے سینئر افسران موجود رہیں گے۔
بجٹ کی تیاری سے قبل حلوہ بنانے کی رسم کافی وقت سے چلی آ رہی ہے۔ حلوہ کو مبارک سمجھا جاتا ہے اور اچھے کام کی شروعات میٹھے سے کی جاتی ہے۔