اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

بہار کے حجاج کرام کی واپسی - گیا کے عازمین حج

فریضہ حج کی ادائیگی کے بعد ریاست بہار کے حجاج کرام کے پہلے قافلے کی واپسی ہفتہ کی رات گیارہ بجے ہوئی۔ ایئرانڈیا کے دوطیاروں سے تین سو حجاج کرام پرمشتمل پہلا قافلہ جدہ سےگیا بین الاقوامی ہوائی اڈے ہفتہ کی رات دو گھنٹے کی تاخیر سے پہنچا۔

بہار کے حجاج کرام واپسی

By

Published : Aug 18, 2019, 1:44 AM IST

Updated : Sep 27, 2019, 8:38 AM IST

ریاستی حج کمیٹی کے چئیرمین الیاس حسین، ضلع گیا کے ایس ایس پی راجیومشرا، حج نوڈل افسر سلیم انصاری، کوآرڈینیٹر موتی کریمی اور رضاکاروں نے گلاب کے پھول پیش کرکے ححاج کرام کا استقبال کیا۔

بہار کے حجاج کرام واپسی

اس دوران ای ٹی وی بھارت کے نمائندے سے بات کرتے ہوئے متعدد حاجیوں نے مکہ ومدینہ کے انتظامات کی ستائش کی اور کہاکہ پریشانیاں تو ہوئیں لیکن سارے ارکان آسانی اور بحسن و خوبی ادا ہوئے۔

حجاج نے کہا کہ سفر میں کچھ پریشانیاں ہوتی ہیں لیکن وہ تکلیف دہ اس لئے نہیں ہوتی ہیں کیونکہ یہ بھی ایک آزمائش ہوتی ہے۔ ساتھ ہی کہاکہ ملک و ریاست کی خوشحالی و خیر سگالی اور امن وامان کے لیے بھی دعائیں کیں۔

ریاستی حج کمیٹی کے چئیرمین الیاس حسین نے بتایا کہ حاجیوں سے بات چیت کی گئی انہوں نے بتایا کہ کہ وہاں کے انتظامات بہترتھے، دوسرے ممالک کی بہ نسبت بھارتی حاجیوں کو کسی طرح کی پریشانی نہیں ہوئی ہے۔

کئی معتبر افراد فریضہ حج کے لئے گئے جن سے گفتگو کی تو انہوں نے وہاں کے سارے انتظامات کی سراہنا کی ہے۔ بہار کے تین حاجیوں کا مکہ ومدینہ میں انتقال ہوا۔ان میں دو خواتین اور ایک مرد ہیں۔

ضلع شیوہر کی رہنے والی خاتون تہمیدالنساء ضلع پورنیہ کے حاجی اسماعیل اور پورنیہ ضلع کی ہی حجن انساری خاتون ہیں ، تجہیزوتکفین مکہ اور مدینہ میں ہوگئی ہے۔

Last Updated : Sep 27, 2019, 8:38 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details