مسعود اظہر کی رازدارانہ رہائی - مسعود اظہر کی رازدارانہ رہائی
بھارت کی انٹلی جینس بیورو کے مطابق پاکستان نے جیش محمد سربراہ مسعود اظہر کو رہا کردیا ہے، اس ضمن میں آئی بی نے حکومت کو اگاہ کیا ہے۔
آئی بی ذرائع کے مطابق ریاست راجستھان کے قریب ہند، پاکستان سرحد پر بھارت کو نقصان پہنچانے کی سازش رچ رہا ہے، آئی بی سے متعلقہ دو افسران کے مطابق راجستھان اور کشمیر سیکٹرس پر سازشی کاروائی کا پاکستان منصوبہ رکھتا ہے۔
جموں کشمیر کے خصوصی موقف دفعہ 370 کو ختم کرنے کے بعد سے پاکستان سرحد پر جارحیت کی کاروائی کے منصوبے بنارہا ہے، پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کے پچھلے دنوں دیے بیان جس میں انھوں کشمیر کے حوالہ سے بھارت کو انتباہ دیا تھا،آئی بی کے مطابق مسعود اظہر کی رازدارانہ رہائی دہشت گرد تنظیموں کو نئی ہدایات دینے کے سلسلہ میں ہوئی ہے۔
آئی بی ذرائع نے کہا کہ پاکستان حکومت نے عالمی برادری کو دکھانے کے لیے کچھ دن قبل مسعود اظہر کو گرفتار کیا تھا، اب اس نے یوٹرن لیتے ہوئے مذکورہ شخص کو رازداری سے رہا کیا ہے۔