اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

لندن: لیبر پارٹی کی ویب سائٹ پر ہیکرز کا حملہ - لیبر پارٹی کی ویب سائٹ کو بند کرنے کو شش

برطانیہ میں دسمبر میں ہونے والے عام انتخابات سے قبل جاری مہم کے دوران اپوزیشن لیبر پارٹی کی ویب سروس پر ہیکرز نے دوسرے روز بھی حملے کئے۔

علامتی تصویر

By

Published : Nov 13, 2019, 2:58 PM IST

خبررساں ایجنسی رائٹر کی رپورٹ کے مطابق انتخابات سے چند ہفتہ قبل ہی لیبر پارٹی کی ویب سائٹ کو بدترین ہیکنگ کے ذریعہ بند کرنے کو شش کی گئی۔

لیبرپارٹی نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ’’پارٹی کے ڈجیٹل پلیٹ فارم پر بڑے پیمانے پر مخصوص حملے کیے گئے ہیں لیکن ان حملوں کو مکمل طور پر ناکام بنادیا گیا ہے اور کوئی دستاویز چوری نہیں ہوئی‘‘۔

برطانیہ کی اپوزیشن پارٹی کے ترجمان نے دوسرے سائبر حملے کے حوالہ سے کہا کہ’’ہم اپنے پلیٹ فارمز کو محفوظ بنانے کے لیے سیکورٹی کے عمل سے گزر رہے ہیں اور صارفین کو کچھ مختلف بھی نظر آئے گا جس کے لئے ہم فوری اور مستعدی سے مصروف ہیں‘‘۔

رپورٹ کے مطابق برطانوی سیکورٹی ایجنسیوں نے خبردار کیا ہے کہ روس اور دیگر ممالک 12 دسمبر کے انتخابات میں خلل ڈالنے کے لئے سائبر حملے کرسکتے ہیں یا سوشل میڈیا پر سیاسی پیغامات پھیلانے کی کوشش کرسکتے ہیں۔
دوسری جانب روس نے انتخابات میں مداخلت کے ان تمام الزامات کو مسترد کردیا ہے۔

برطانیہ کی خفیہ ایجنسی سے منسلک نیشنل سائبر سیکورٹی سینٹر کا کہنا تھا کہ پہلا حملہ سروس کی عدم دستیابی کے حوالہ سے کیا گیا اور یہ تکنیکی حملہ ویب سائٹ کو ڈاؤن کرنے کے لئے استعمال کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ حملہ کی نوعیت کے مطابق کسی فرد یا گروپ کو اس کا ذمہ دار ٹھہرانا مشکل ہوتا ہے۔

لیبر پارٹی کے سربراہ جیریمی کوربن کا کہنا تھا کہ ڈجیٹل پلیٹ فارم پر مداخلت گزشتہ روز شروع ہوئی تھی اور پہلا حملہ بہت شدید لیکن اس کو ہمارے سسٹم نے ناکام بنایا۔

ان کا کہنا تھا کہ’’اگر یہ چیزیں انتخابات کے حوالہ سے ہیں تو میں ان چیزوں کے حوالہ سے پریشان ہوں کیونکہ انتخابات کے دوران کسی سیاسی پارٹی کے خلاف سائبر حملے مشکوک اور قابل پریشان ہیں‘‘۔خیال رہے کہ برطانیہ میں 12 دسمبر کو قبل ازوقت عام انتخابات ہونے جارہے ہیں جو وزیراعظم بورس جانسن کی جانب سے بریگزٹ پر قائم ڈیڈلاک کو توڑنے کے مطالبہ پر طے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details