اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

اقوام متحدہ کے جنرل سکریٹری کا اگلے ماہ دورہ پاکستان

پاکستان کی جانب سے اس ماہ کے اواخر تک ملک میں افغان مہاجرین کی موجوگی کے 40 سال مکمل ہونے پر 17 اور 18 فروری کو اسلام آباد میں ایک کانفرنس منعقد کرے گا۔

By

Published : Feb 10, 2020, 3:10 PM IST

Updated : Feb 29, 2020, 9:07 PM IST

اقوام متحدہ جنرل سکریٹری کا اگلے ماہ دورہ پاکستان
اقوام متحدہ جنرل سکریٹری کا اگلے ماہ دورہ پاکستان

اقوام متحدہ ایک کے سفارتکار نے کہا کہ سکریٹری جنرل انٹنیو گورٹریس اس ماہ کے اواخر تک پاکستان کا دورہ کریں گے اور مہاجرین کانفرنس میں شرکت کریں گے۔

اتوار کے روز جاری ایک سرکاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اس ماہ کے اواخر میں افغان مہاجرین کی ملک میں موجودگی کے 40 سال کے موقع پر ایک بین الاقوامی کانفرنس منعقد کرے گا

اقوام متحدہ جنرل سکریٹری کا اگلے ماہ دورہ پاکستان

اسلام آباد میں 17 تا 18 فروری کو ملک میں افغان مہاجرین کی 40 سال کی تکمیل کے موقع پر یکجہتی کے لیے نئی شراکت داری کے نام سے کانفرنس منعقد ہوگی

وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ اس کانفرنس کا افتتاح وزیر اعظم عمران خان کریں گے جن میں 20 ممالک شرکت کررہے ہیں۔

نیویارک میں ذرائع نے بتایا کہ اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین اس کانفرنس کے شریک میزبان ہیں اور اقوام متحدہ کے جنرل سکریٹری سمیت دیگر اہم حکام اس میں شرکت کریں گے۔

اس کے علاوہ کثیر جہتی ترقیاتی بینکس ، بین الاقوامی مہاجرین ایجنسی اور کئی دیگر غیر سرکاری تنظیمیں بھی اپنے وفود اس کانفرنس میں شرکت کے لیے بھیج رہی ہیں۔

وزارت خارجہ کے ترجمان نے اسلام آباد میں صحافیوں کو بتایا کہ افغانستان میں امن کے استحکام کے لیے یہ کانفرنس ایک اہم موڑ ثابت ہوگی ۔

Last Updated : Feb 29, 2020, 9:07 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details