دہلی میں سی اے اے مخالف اور موافق حامیوں کے درمیان جھڑپوں میں 13 افراد ہلاک ہوچکے ہیں اور تشدد جاری ہے ۔ اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انٹنیو گرٹریس صورتحال پر نگاہ رکھے ہوئے ہیں۔
دہلی تشدد پر اقوام متحدہ کی نظر
دہلی کے تشدد پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے ترجمان اسٹیفن ڈیجوریک نے کہا کہ عوام کو پر امن مظاہروں کی اجازت دی جانی چاہیے اور سکیورٹی فورسس کو تشدد کی روک تھام کرنی چاہیے۔
دہلی تشدد پر اقوام متحدہ کی نظر
ان کے ترجمان اسٹیفن ڈیوجیرک نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ عوام کو پر امن احتجاج کی اجازت دی جانی چاہئے اور سیکوریٹی فورسس کو حالات قابو میں رکھنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ وہ حالات پر نگاہ رکھے ہوئے ہیں۔
ہیڈ کانسٹبل رتن لال کی ہلاکت پر پوچھے گئے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ عوام کو مظاہرہ پر امن طور پر کرنا چاہئے۔
Last Updated : Mar 2, 2020, 3:10 PM IST