پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج چار بندوق برداروں نے حملہ کردیا۔ اس حملے میں اب تک نو افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پولیس کی جوابی کاروائی میں چاروں شدت پسند ہلاک ہوئے ہیں۔
اسی سلسلہ میں ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے پاکستان کی معروف صحافی رامیشا علی نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج حملے کے حوالے سے تفصیلات فراہم کی۔
انہوں نے کہا حالانکہ اس حملے کی ابھی تک باضابطہ طور پر کسی نے ذمہ داری قبول نہیں کی ہے لیکن عسکری تنظیم بلوچستان لبریشن آرمی کے ایک ڈھڑے مجید بریگیڈ نے حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔
انہوں نے کہا حملہ کرنے سے قبل تنظیم نے ایک ٹویٹر اکاونٹ بھی کھولا تھا تاکہ حملہ کی ذمہ داری سوشل میڈیا پر قبول کی جا سکے۔
سندھ پولیس کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر حملہ ناکام بنا دیا گیا۔ سیکیورٹی فورسز نے چار عسکریت پسندوں کو ہلاک کردیا ہے، فائرنگ کے تبادلے میں پولیس اہلکار سمیت 4 سیکیورٹی گارڈ بھی جاں بحق ہوئے ہیں۔