اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

گلبرگہ: کے بی این اسپتال میں کووڈ-19 ٹیسٹ لیب کا افتتاح - کے بی این اسپتال میں کوویڈ19 ٹسٹ لیب کا افتتاح

کرناٹک کے گلبرگہ شہر میں قائم اس لیب میں کووڈ-19 کے ساتھ ہر طرح کے وائرس سے متاثرین کا ٹسٹ کیا جائے گا اور 8 دنوں کے دوران ٹیسٹ رپورٹ دی جائے گی۔

sdf
sdf

By

Published : Oct 24, 2020, 10:45 PM IST

بھارت کی جنوبی ریاست کرناٹک میں گلبرگہ شہر کے خواجہ بندہ نواز جنرل اینڈ ٹیچنگ اسپتال میں ڈیڑھ کروڑ روپے کی مدد سے تیار کردہ کووڈ 19 ٹسٹ لیب، مولیکیولر لیباریٹری اور کووڈ19 وارڈس کا قیام کیا گیا ہے۔

ویڈیو

خواجہ بندہ نواز یونیورسٹی کے رجسٹرار ڈاکٹر اے ایچ راجہ نے کووڈ19 ٹسٹ لیب اور کووڈ واڈس کا افتتاح کیا۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ خواجہ بندہ نواز جنرل اینڈ ٹیچنگ اسپتال گلبرگہ میں قائم کی گئی ہے اور کووڈ19 ٹسٹ لیب عالمی معیار اور انتہائی جدید طرز کی ہے۔

اس لیب میں کووڈ 19 کے ساتھ ہر طرح کے وائرس سے متاثرین کا ٹسٹ کیا جائے گا اور 8 دنوں کے دوران ٹسٹ رپورٹ دی جائے گی۔

انہوں نےکووڈ 19 ٹسٹ لیب کے عملہ کو تاکید کی کہ وہ ٹسٹ کے دوران احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کریں۔ اس دوران انہوں نے گلبرگہ کی عوام سے اس اسپتال کا بھر پور فائدہ اٹھانے کی گذارش کی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details