احمدآباد کے تاریخی بازار، تین دروازہ، بھدر قلع، چپل بازار، مانک چوک، کالوپور بازار، دھالگڑ واڑ، جیسے بازاروں میں لوگوں نے پوری طرح اپنی دکانیں بند کرکے سی اے اے کو واپس لینے کا مطالبہ کیا۔
اس موقع پر مسلموں کے ساتھ ساتھ ہندو دوکانداروں نے بھی اپنی دکانیں اور کاروبار کو بند رکھا۔
بھارت بند کا اثر گجرات میں بھی بھارت بند کے موقع پر ای ٹی وی بھارت نمائندہ نمائندہ روشن آراء نے دکانداروں اور برنس مینز سے خصوصی بات کی، اور بند کا جائزہ لیا۔
دوکانداروں کا کہنا ہے کہ سی اے اے قانون سے عوام متاثر ہوگی، اس لیے اس قانون کا واپس ہونا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو اس قانون کو واپس لینا چاہیے اس لیے ہم نے اپنی دوکانیں بند رکھی ہیں۔
بھارت بند کا اثر گجرات میں بھی ایک تاجر نے کہا کہ ملک میں دوسرے مسائل بھی ہیں حکومت ان پر توجہ نہیں دیتی بلکہ عوام کو پریشان کرنے والے قانون کو پاس کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے بے روزگار نوجوان پریشان ہیں حکومت ان کی فریاد نہیں سنتی۔