اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

'سی اے اے' سے متعلق اداکار اعجاز خان سے خاص گفتگو

ریاست گجرات کے احمدآباد میں شہریت ترمیمی قانون 'این آر سی'، 'این پی آر' کے خلاف گزشتہ 11 دنوں سے احتجاج دھرنا جاری ہے، اداکار اعجاز خان بھی اس احتجاج دھرنے میں شامل ہوئے اور شہریت ترمیمی قانون کی پرزور مخالفت کی۔

اداکار اعجاز خان دھرنے میں شامل ہوئے
اداکار اعجاز خان دھرنے میں شامل ہوئے

By

Published : Jan 25, 2020, 11:05 AM IST

Updated : Feb 18, 2020, 8:25 AM IST

ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کرتے ہوئے اعجاز خان نے کہا کہ شہریت ترمیمی قانون نہ صرف مسلمانوں کے لیے خطرناک ہے بلکہ اس سے غیر مسلوں کو بھی نقصان ہے۔

'سی اے اے' سے متعلق اداکار اعجاز خان سے خاص گفتگو

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ 'فلمی دنیا ایک الگ ہی جگہ ہے جہاں کچھ لوگ بولتے ہیں اور کچھ لوگ نہیں بھی بولتے ہیں ایسے میں بہت سارے لوگ اس لیے نہیں بولتے ہیں کہ انہیں ڈر ہوتا ہے حکومت کی جانب سے دباؤ ڈالے جانے کا'۔

شہریت ترمیمی قانون کے خلاف ملک گیر احتاج اور دھرنے میں کسی سیاسی رہنماؤں کی قیادت حاصل نہیں ہے اس سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ 'ہمیں کسی رہنما کی ضرورت نہیں ہے، کیوں کہ ہماری رہنماوئی کے لیے قرآن زندہ ہے اور ہمارا اللہ بہت خوش ہے کہ ہمارے خون کے قطرے قطرے میں ہندوستان زندہ ہے'۔

مظاہرین

احتجا میں شامل ہونے کے بعد انہوں نے اپنی نظم پڑھی اور اس نظم کے ذریعے انہوں نے اپنی حب الوطنی کا ثبوت دیا، اس دوران انہوں نے کہا کہ ان تمام مقامات کا دورہ کریں جہاں جہاں اس کے خلاف احتجاج اور دھرے ہو رہے ہیں

سی اے اے، این آر سی این پی آر کے خلاف گزشتہ 11 دنوں سے احمدآباد کے رکھیال علاقے میں بڑی تعداد میں لوگ احتجاجی دھرنے پر بیٹھے ہیں۔

Last Updated : Feb 18, 2020, 8:25 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details